ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مسلم پرسنل لاء قرآن وحدیث پرمبنی قانون،تبدیلی یامداخلت ناقابل قبول:مولانامحمدآصف اعظمی

مسلم پرسنل لاء قرآن وحدیث پرمبنی قانون،تبدیلی یامداخلت ناقابل قبول:مولانامحمدآصف اعظمی

Sun, 06 Nov 2016 19:20:13  SO Admin   S.O. News Service

ملک کی موجودہ صورتحال کے تناظرمیں جمیعۃعلماء کی قومی یکجہتی کانفرنس کی تیاریاں زوروں پر،رابطہ مہم تیز
سلطان پور، 6 ؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )شریعت مطہرہ میں مداخلت ہرگزقبول نہیں ہوگی ،مسلم پرسنل لاء قرآن وحدیث پرمبنی قانون ہے۔کسی انسان کابنایاہوانہیں کہ حالات اورسماج کودیکھ کراسے بدل دیاجائے۔خدائی قانون میں کسی بھی صورت میں ملک کے مسلمان ترمیم یامداخلت برداشت نہیں کریں گے۔ملک کے جمہوری دستورنے بھی تمام مذاہب کے ماننے والوں کواپنے اپنے مذہب وعقیدہ پرچلنے کی مکمل آزادی دی ہے ۔یہی جمہوریت کی روح ہے۔اس کے ساتھ چھیڑچھاڑکرنے والے ہرگزجمہوریہ ہندکے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔ان خیالات کااظہارممتازعالم دین مولانامحمدآصف اعظمی استاذجامعہ حسینیہ لال دروازہ جون پورنے کیا۔وہ آج عیدگاہ دھرائیں میں قومی یکجہتی کانفرنس کی تیاریوں سے متعلق منعقدتحفظ شریعت پروگرام میں خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرمولانامحمدعثمان قاسمی ناظمِ اعلیٰ جامعہ اسلامیہ خیرآبادنے قومی یکجہتی کانفرنس کی اہمیت پرروشنی ڈالی اوراس کانفرنس کوملک کے موجودہ ماحول میں اہم ترین ضرورت بتایا۔مولانامقبول قاسمی نائب صدرجمیعۃ علماء سلطان پورنے12نومبرکوخورشیدکلب میں منعقدہونے والی کانفرنس کی تیاریوں کاخاکہ پیش کیا۔علاوہ ازیں مولاناعبدالرشیدقاسمی ناظم دارلعلوم فاروقیہ پرتاپ گڑھ نے سوراپورلمیااورمضافات کاطوفانی دورہ کیا۔اوردیگرذمہ داران جمیعۃ سلطان پورنے رنکے ڈیہہ اورہنومان گنج میں رابطہ مہم میں تیزی لائی۔واضح ہوکہ اس کانفرنس کے مہمان خصوصی جانشینِ شیخ الاسلام مولاناسیدارشدمدنی دامت برکاتہم صدرجمیعۃ علمائے ہندہوں گے۔کانفرنس کی تیاریاں پورے زوروشورسے جاری ہیں اورسلطان پور،پرتاپ گڑھ اورجون پورمیں رابطہ مہم کے تحت ذمہ داران دورے کررہے ہیں۔جمعیۃ علماء سلطان پورکے جنرل سکریٹری مولاناسراج ہاشمی نے اسی ضمن میں شہرکے آدرش نگر،شاستری نگر اوردریاپورمیں نکڑمیٹنگ کی اور12نومبرکوخورشیدکلب میں منعقدہونے والی قومی یکجہتی کانفرنس کے اغراض ومقاصدپرروشنی ڈالتے ہوئے بڑی تعدادمیں شرکت کی اپیل ۔اسی طرح مولاناہاشمی نے گوشائیں گنج،بہادرپور،افلے پور،امہٹ،ہنومان گنج کے پردھانوں اورائمہ کرام،ملی وسماجی کارکنوں اورمقامی تاجروں سے ملاقات کرکے کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔سکریٹری جنرل نے بتایاکہ مقامی ذمہ داران اورانتظامیہ کا ضلع کاہنگامی دورہ جاری ہے۔انشاء اللہ کانفرنس پوری طرح کامیاب ہوگی۔


Share: